حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 109 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 109

مارشاہ صاحب باب سوم۔۔۔۔۔۔اولاد بیوی تو ہے بھی بھدی اور بدشکل۔کلب میں اس کے ایک دو دفعہ بے پردہ جانے پر خود ہی لوگ کہہ دیں گے کہ یہ نہ آیا کرے۔لیکن سید صاحب نے کہا کہ میں تو زبانی بھی ایسا کلمہ کہنے کو تیار نہیں۔یہ دوسرا شخص چیف میجر ریلوے کے عہدہ تک پہنچا۔خاکسار حضرت شاہ صاحب کے ذکر خیر کے طور پر مشرقی افریقہ سے ہی متعلق ایک واقعہ عرض کرتا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ نہ صرف ایشین آبادی اور افریقن لوگوں میں بہت مقبول اور ہر دلعزیز تھے اور اپنے بلند اخلاق کی وجہ سے معروف تھے بلکہ مشرقی افریقہ پر اس زمانہ میں حکومت کرنے والے انگریز افسران کے نزدیک بھی اپنے اعلیٰ کردار محنت اور دیانت سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے والے شمار ہوتے تھے اور اپنے ساتھیوں سے حسن سلوک کی وجہ سے ان میں مقبول و معروف تھے۔اور انگریزوں سے بھی اس وجہ سے ان کے ساتھ نہایت اچھے اور مخلصانہ مراسم اور دوستانہ تعلقات تھے۔میں ان کو بھی فراموش نہیں کر سکا ایک انگریز رابرٹ ڈونی یا اینتھونی ۱۹۵۶ء میں نیروبی (مشرقی افریقہ) سے سیرالیون تبدیل ہو کر آئے۔حکومت سیرالیون نے انہیں انسپکٹر آف سکولز سے ترقی و کر ڈائریکٹر آف ایجو کیشن بنادیا۔وہ معائنہ مدارس کے سلسلہ میں سیرالیون کے وسطی شہر بو (BO) میں آئے۔خاکسار اس وقت امیر جماعت ہائے احمد یہ سیرالیون کے علاوہ جنرل پریذیڈنٹ احمد یہ سکولز بھی تھا۔وہاں انہوں نے سب سے پہلے ہمارے سکول کا معائنہ کیا اور اس سکول کے کام سے بہت خوش ہوئے اور لاگ بک میں بہت اچھے ریمارکس دیئے۔اور اسکول میں مزید کلاس روم بنانے کی سفارش کرتے ہوئے اخراجات کا انتظام بھی انہوں نے فرمایا۔ان کے اس ملک میں نئے آنے کی وجہ سے جماعت احمدیہ سے متعارف کرنے کے لئے میں نے قرآن شریف انگریزی اور انگریزی کتب پیش کرنے کے ساتھ جماعت کے متعلق بہت سی معلومات بتائیں۔اور یہ بھی کہا کہ مشرقی افریقہ کے کئی اور علاقوں میں بھی ہمارے کئی مشن اور جماعتیں اور مدارس اور ( مربیان ) کامیابی کے ساتھ خدمت خلق میں مصروف ہیں۔میری باتیں سن کر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ