حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 108 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 108

ناه صاحب باب سوم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اولاد تاثرات محترم محمد اکرم صاحب غوری ، آپ تحریر کرتے ہیں :- خاکسار قبول احمدیت کے بعد (مشرقی افریقہ سے) پہلی بار۱۹۳۴ء میں جلسہ سالانہ قادیان پر آیا۔حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کی دعوت پر خاکسار نے ان کے شاہ پاس حضرت خلیفہ اسی ثانی (اللہ آپ سے راضی ہو ) کی کوٹھی دار الحمد ( واقعہ دار الانوار ) میں قیام کیا۔اس وقت ہمارے موجودہ امام حضرت میاں طاہر احمد صاحب کی عمر پانچ برس کی ہوگی۔اس وقت میں نے بار ہا ان کو یہ پڑھتے سنا۔نام میرا طاہر احمد، طاری طاری کہتے ہیں مسیح موعود کے گھر میں بڑی خوشی سے رہتے ہیں حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کا مجھ پر ایک احسان بھی ہے کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا ترجمہ کرنے کا شوق مجھ میں پیدا کیا۔کئی کتب مثلاً۔تذکرۃ الشہادتین۔کے ترجمے کر چکا ہوں۔اعلیٰ مقام انتقاء اور اخلاق فاضلہ آپ عشق رسول کریم ﷺ سے معمور، صاحب الہام، ذکر الہی کرنے والے، عفیف، نظافت پسند، خنده رو ( اور ) نرم مزاج بزرگ تھے۔باوجودشدید علالت کے بشاشت سے سلسلہ اور احباب کے کام کو سر انجام دیتے تھے۔اپنے حسن اخلاق کی وجہ سے احباب میں بہت مقبول ومحبوب تھے۔آپ ہر ایک کی خدمت کرنے کو تیار رہتے تھے کسی وجہ سے کسی کا کام نہ ہو سکتا تب بھی آپ کی ہمدردی کا اس پر خاص اثر ہوتا۔دینی شعار کی پاسداری لندن میں محکمہ ریلوے کی اعلیٰ ملازمت کے لئے آپ کا انٹرویو ہوا جس میں ایک سوال کے جواب میں آپ نے کہا کہ میں تو اپنی بیوی کو پردہ کراؤں گا۔اسی وجہ سے آپ کو ملازمت سے محروم رکھا گیا۔ایک اور مسلم امیدوار نے آپ سے کہا کہ آپ بھی میری طرح جواب دیتے کہ میں پردہ نہیں کراؤں گا۔بعد میں کسی نے کیا پوچھنا ہے۔اور میری +11