حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 110 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 110

مارشاہ صاحب۔۔۔۔۔۔اولاد باب سوم۔۔۔۔سمجھتے ہیں کہ میں آپ کے مشن اور (دین) کے متعلق نا واقف محض ہوں۔میں تو ایک لمبے عرصے سے نہ صرف احمد یہ مشن سے جماعت کی ( تربیتی) و تعلیمی سرگرمیوں سے متعارف ہوں بلکہ آپ کی جماعت اور (مربیان ) سے میرے بڑے اچھے مراسم رہے ہیں اور میں آپ کی جماعت کے مداحوں میں سے ہوں اور بہت کچھ جانتا ہوں آپ کی جماعت کے افراد کے اعلیٰ اخلاق وحسن کردار سے بہت متاثر ہوں۔اور کئی ایک سے میرے دوستانہ مراسم بھی رہے ہیں ان میں سے ایک احمدی مخلص دوست سید محمود اللہ شاہ صاحب کو تو ان کی علمی قابلیت اور بلند اخلاق اور امانت و دیانت کی وجہ سے کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔وہ بھی میری طرح وہاں انسپکٹر آف سکولز تھے۔اور میں ان کی جاذب اور پرکشش شخصیت اور حسن معاملہ اور دوست پروری سے بہت متاثر تھا۔اس پر میں نے حضرت مسیح علیہ السلام کے اس قول کی طرف توجہ دلائی کہ درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے اور یہ صورت حال ثبوت ہے کہ جس درخت کے یہ احمدی شیریں پھل ہیں وہ سچا ہے تو انہوں نے کہا کہ جماعت احمدیہ کے بانی کے دعاوی اور ( دین حق ) کی صداقت کے متعلق میں نے کبھی سوچا نہیں۔اس حد تک میرا مذہب سے لگاؤ نہیں۔البتہ احمدی ( دین حق ) کی تعلیم پر صحیح طور پر عمل کرنے اور غیر مسلموں کو ( دین حق) کی ( دعوۃ الی اللہ ) کرنے میں دوسروں سے زیادہ مستعد ہیں۔اس پر میں نے مناسب رنگ میں اس بارے میں توجہ کرنے کی تلقین کی۔(روز نامه الفضل ربوه ۳۱ مارچ ۱۹۸۳ء) آپ کے اخلاق کا تذکرہ از فرمودات حضرت خلیفتہ اسیح الرابع ایدہ اللہ بنصرہ العزیز) حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے ۴ دسمبر ۱۹۸۲ء کو ( بیت ) مبارک ربوہ میں خطبہ نکاح کے لئے آیات مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- عزیزم سید محمود اللہ شاہ جس کے نکاح کا اعلان کرنے کے لئے میں کھڑا ہوا ہوں ہمارے ماموں حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) کا پوتا ہے۔حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب اپنے غیر معمولی اخلاص اور بعض دیگر صفات حسنہ کی وجہ