حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 93 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 93

مارشاہ صاحب۔۔۔۔۔۔اولاد باب سوم۔۔۔۔میرے ٹانسلز کے آپریشن کا موقعہ آیا۔مشورہ لینے پر حضور نے مشورہ دیا کہ فی الحال آپریشن نہ کرا ئیں دعا اور دیگر علاج سے کام لیں۔ابا جان نے اپنی بیوہ بہنوں اور ان کی اولاد کی ضروریات کا حسب توفیق آخر تک بہت خیال رکھا۔حضرت دادا جان ( ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب) کی خدمت بھی ابا جان حسب توفیق کرتے رہے۔دادا جان آپ سے بہت خوش تھے اپنی ہوش کے وقت سے میں نے دادا جی کو یہ کہتے سنا۔”میرے عزیز اللہ! اللہ تمہیں اپنا عزیز بنائے“۔۱۹۳۵ء کے قریب کی بات ہے۔ابا جان کی کسی تکلیف کے ازالہ کے لئے دادا جان نے دعا کی تو آپ کو تسلی بخش دو الہام ہوئے۔اس وقت ( میں ) دادا جان کے سامنے ابا جان کے ساتھ کھڑی تھی۔وفات سید عزیز اللہ شاہ صاحب نے ۱۲۔جولائی ۱۹۴۸ء کو بمقام لاہور مختصر علالت کے بعد وفات پائی۔جہاں آپ اپنے بیٹے کے آپریشن کے لئے آئے تھے۔ربوہ آپ کی آخری آرام گاہ ہے۔الفضل ۱۳ جولائی ۱۹۴۸ صفحها ) دعا حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ تحریر کرتی ہیں:۔”اے میرے خدا! میرے ابا، تیرے اس عاجز بندہ نے جو تیرے کلام پاک کا حافظ ہی نہیں تھا بلکہ تیرے حکم، تیرے فرمان، تیرے کلام کے مطابق حسب توفیق عمل کرتا رہا۔اس نے اپنی تمام زندگی بڑی پاک و مطہر اور تیرے در کی ناصیہ فرمائی میں گزاری۔تیرے فرمان وحکم کے مطابق رہا۔تیرے رسولوں کے حکم پر چلتا رہا۔تجھے تیری ربوبیت کی قسم ! تو اس پر ہمیشہ بے شمار رحمت و فضل کی بارشیں تا قیامت رکھیو۔تو اپنی قربت میں، اپنی رحمت کے سایہ میں انہیں رکھیو۔ایک بشر کی حیثیت سے وہ تو بے شک کمزور