ولکن شُبّھہ لھم

by Other Authors

Page 60 of 76

ولکن شُبّھہ لھم — Page 60

تو لاز مادر ہی آئیں گے اور آخرین میں ظاہر ہونے والے وہی ہوں گے اور اگر اس کے برعکس قطعی طور پر ان کا فوت ہونا ثابت ہو جائے اور نہ ندہ آسمان پر جانے کو ڈھکوسلہ ثابت کر دیا جائے تو وہ وجود جس کا نبی ہونا احادیث صحیحہ سے ثابت ہے لازماً اس کی مثل ہوگا نہ کہ بعنیہ وہ خود۔یہی وجہ ہے کہ نزول کے سب ہی قائل ہیں لیکن جسمانی رفع کے سب قائل نہیں۔بس اس منظر میں سارے جھگڑوں کا واحد مل اسی وفات وحیات کے جھگڑے میں مضمر ہے۔اور کوئی اختلافی مسئلہ باقی نہیں رہتا۔یہی وہ روگ ہے جن کے دُور ہوتے ہی سارے مسلمان فرقے ایک ہاتھ پر جمع ہوکر توحید کے قیام کے لیے اخدمت اسلام کے لیے اور غلبہ دین متین کے لیے کام کریں گے۔اب وہ دن قریب ہیں جب ہر مسلمان عقیدہ حیات عیسی سے بیزار و مایوس ہو جائے گا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السّلام بڑی سختی کے ساتھ پیش گوئی فرماتے ہیں کہ : یاد رکھو، کوئی آسمان سے نہیں اُترے گا۔ہمارے سبب مخالفت جواب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی ان میں سے عیسی ابن مریم کو آسمان سے اُترتا نہیں دیکھے گا اور پھر ان کی اولاد جو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی اور ان نہیں سے کوئی عیسی ابن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی ، اور پھر اولاد کی اولا دوسرے گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی۔تب خدا ان کے دلوں میں گھبراہٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گزر گیا اور دنیا دوسرے رنگ میں آگئی مگر مریم کا بیٹی اب تک آسمان سے نہ اترا۔تب دانشمند یکد فعہ اس عقیدہ سے بیزار ہوجائیں گے : تذكرة الشهادتين ما مطبوب الدم پس اس بنیادی اختلاف کے پیش نظر ایک اور واضح کھلا اور انتہائی حقیقت پسندانہ