حضرت مسیح موعودؑ کی دو اہم تقریریں — Page v
بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم عرض ناشر و على عبده المسيح الموعود کتاب دو اہم تقریریں“ کے مبارک الفاظ اس مقدس ہستی کے ہیں جس کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے آخری زمانہ میں بنی نوع انسان کی ہدایت اور رہنمائی اور اصلاح کے لئے مبعوث فرمایا۔یہ مقدس وجود ہمارے پیارے آقا سرور کائنات خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطف اصلی یا ایام کے روحانی فرزند جلیل حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام بانئی جماعت احمد یہ ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے کلام میں اللہ تعالیٰ نے ایک عجیب روحانی تأثیر رکھی ہے کہ آپ کا ایک ایک لفظ دل میں اترتا چلا جاتا ہے۔جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۰۴ء کے موقعہ پر آپ نے یہ دوروح پرور تقریریں ارشاد فرمائی ہیں جس میں جماعت کو اور خصوصا نونہالان جماعت کو حقیقی پاکیزگی اور تقوی کے حصول کی تلقین کرتے ہوئے مجاہدے، تدبیر، دعا وصحبت صادقین اختیار کرنے کی طرف توجہ دلائی۔اس کتاب کا ہر احمدی گھر میں ہونا اور ہر فرد جماعت کو اس کا مطالعہ کرنا از حد ضروری ہے۔اس کی ضرورت و اہمیت کے پیش نظر نظارت نشر و اشاعت قادیان اس کتاب کو سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت و منظوری سے افادہ عام کے لئے شائع کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود کی ان قیمتی نصائح پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین خاکسار حافظ مخدوم شریف ناظر نشر واشاعت قادیان