حضرت مسیح موعودؑ کی دو اہم تقریریں — Page iv
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيم پیش لفظ طبع اول سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسہ سالانہ قادیان کے موقعہ پر ۳۰۰/۲۹ دسمبر ۱۹۰۴ء کو دو (۲) تقریریں مسجد اقصیٰ میں فرما ئیں۔یہ تقریریں ۱۹۰۵ء میں اخبار ” الحکم اور اخبار ” البدر قادیان میں شائع ہو چکی ہیں۔اب ہم نے کتابی طور پر اشاعت کے لئے ان تقاریر کو وو الحكم‘ جلد نمبر اوّل صفحه ۲ و ۳ مورخه ۱ جنوری ۱۹۰۵ء الحكم‘ جلد ۹ نمبر ۳ صفحه ۲ تا ۴ مورخه ۲۴ / جنوری ۱۹۰۵ء اسی طرح الحكم “ جلد نمبر ۴ صفحه ۲ و ۳ مورخه ۳۱ / جنوری ۱۹۰۵ء سے نقل کیا ہے۔اور ان کی نقل اور صحت کے سلسلہ میں ملفوظات سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام جلد ہفتم شائع کردہ شرکتہ الاسلامیہ لمیٹڈ۔ربوہ اور اخبار البدر ۱۹۰۵ء سے بھی استفادہ کیا ہے۔تربیت و اصلاح اور رُوحانی ترقی کے لئے یہ تقاریر بڑی اہم ہیں۔خدا تعالیٰ ہمیں مامور ربانی و مرسل یزدانی کی زریں نصائح پر عمل کرنے اور رضائے الہی حاصل کرنے کی تو فیق عطا فرمائے۔آمین۔خاکسار شریف احمد امینی ناظر دعوة وتبلیغ قادیان