حضرت مسیح موعودؑ کی دو اہم تقریریں

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 1 of 39

حضرت مسیح موعودؑ کی دو اہم تقریریں — Page 1

1 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ تقریر حضرت مسیح موعود عليه الصلوة و السلام جو کہ آپ نے ۲۹؍ دسمبر ۱۹۰۴ء کو سالانہ جلسہ کی تقریب پر بعد نماز ظہر مسجد اقصے میں فرمائی خاتمہ بالخیر ہو میری طرف سے اپنی جماعت کو بار بار وہی نصیحت ہے جو میں پہلے بھی کئی دفعہ کر چکا ہوں کہ عمر چونکہ تھوڑی اور عظیم الشان کام در پیش ہے اس لئے کوشش کرنی چاہیئے کہ خاتمہ بالخیر ہوجاوے۔تقسیم عُمر خاتمہ بالخیر ایسا امر ہے کہ اس کی راہ میں بہت سے کانٹے ہیں۔جب انسان دنیا میں آتا ہے تو کچھ زمانہ اس کا بے ہوشی میں گذر جاتا ہے۔یہ بے ہوشی کا زمانہ وہ ہے جبکہ وہ بچہ ہوتا ہے۔اور اس کو دنیا اور اس کے حالات سے کوئی خبر نہیں ہوتی۔اس کے بعد جب ہوش سنبھالتا ہے تو ایک ایسا زمانہ آتا ہے کہ وہ بے ہوشی تو نہیں ہوتی جو بچپن میں تھی۔لیکن جوانی کی ایک مستی ہوتی ہے جو اس ہوش کے دنوں میں بھی بے ہوشی پیدا کر دیتی ہے۔اور