دینیات کی پہلی کتاب — Page 91
بہشتی مقبرہ آپ کی ہمیشہ کی آرام گاہ بنا۔اللَّهُمَّ صَلَّ وَسَلّمْ عَلَيْهِ وَعَلَى مُطَاعِبَ وَعَلَى جَمِيعِ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِيْنَ وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِيْنَ۔امين يا ارحم الراحمين۔اے اللہ ! تو فضل اور سلامتی نازل فرما آپ پر اور آپ کے مطاع حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور تمام نبیوں اور رسولوں اور خدا کے نیک بندوں پر۔آمین (یا الہ تو قبول فرما) مشکل الفاظ کا حل:۔(۱) مرجع خلائق۔لوگوں کے لوٹنے کی جگہ۔جہاں لوگ بار بار آئیں۔(۲) سمر قند۔سمر اور کند سے ملا جلا نام ہے۔سمر ایک بادشاہ کا نام ہے۔اور کند ترکی زبان میں شہر کو کہتے ہیں۔یعنی سمر کا بنایا ہوا شہر۔یہ شہر چینی ترکستان میں ہے اور ایک بہت بڑا مشہور شہر ہے۔(۳) فارسی الاصل۔جو اپنے اصل کے لحاظ سے ملک فارس یا فارسی خاندان سے تعلق رکھتا ہو۔(۴) سادات۔سید کی جمع ہے۔حضرت علی کی وہ نسل جو حضرت فاطمہ سے چلی ہے سادات کہلاتی ہے۔سید کے معنے سردار کے ہیں۔(۵) صرف کے معنے پھیرنا۔اصطلاح میں اُس علم کا نام بھی ہے۔جس میں کلمات کے بنانے کے قواعد درج ہوں۔(1) نحو کے معنے طرف یا طریقے کے ہیں۔اصطلاح میں اُس علم کا بھی نام ہے جس میں کلمات کو ایک خاص ترتیب سے رکھنے اور پڑھنے کے قواعد درج ہوں۔