دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 90 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 90

بات کا عہد کر کے کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم کریں گئے بیعت کی۔اواخر ۱۸۹۰ء میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو خبر دی کہ:۔مسیح ابن مریم رسول اللہ فوت ہو چکا ہے اور اس کے رنگ میں ہو کر وعدہ کے موافق تو آیا ہے۔“ ( تذکره صفحه ۱۸۶ و۱۸۷) اس پر آپ نے حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات اور اپنے مسیح موعود ہونے کا اعلان فرمایا:۔اس اعلان کا کرنا تھا کہ چاروں طرف سے مخالفت کا ایک طوفان اُٹھ کھڑا ہوا۔ایک طرف مولوی لوگ آپ کے خلاف کمر بستہ ہو گئے۔اور دوسری طرف پنڈت اور پادری صف آراء ہوئے مگر آپ نے باوجودا کیلا ہونے کے ہر ایک کا مقابلہ کیا۔اور اسلام کی تائید میں مخالفین کے اعتراضات کے جوابات میں آپ نے ۸۰ کے قریب کتابیں لکھیں۔اور سینکڑوں اشتہارات شائع فرمائے۔مخالفین اسلام باوجو داپنی کثرت، طاقت اور اثر ورسوخ کے آپ کے مقابلہ میں ہر جگہ ناکام و نامر ادر ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائی۔بالآخر اسلام کی ایک بہت بڑی خدمت گزار اور مضبوط جماعت جو ہزاروں ہزار اشخاص پر مشتمل تھی اپنے پیچھے چھوڑ کر ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء کو بمقام لاہور جب کہ حضور اپنے کام کی تکمیل کے طور پر ایک کتاب ”پیغام صلح لکھ رہے تھے اللہ تعالیٰ کے فرمان :۔اَلرَّحِيْلُ - ثُمَّ الرَّحِيْلُ - گوچ (دنیاوی سفر ) پھر گوچ ( آخری سفر )۔کے مطابق اپنے مولیٰ کریم کے پاس پہنچ گئے۔وہاں سے آپ کا جنازہ قادیان لایا گیا۔اور