دینیات کی پہلی کتاب — Page 64
و جس طرح یہ عزت والا مہینہ ہے اور یہ عزت والا شہر ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے تم پر اپنے مسلمان بھائی کی عزت اور اس کا مال اور اس کی جان حرام کی ہے۔تمہارا فرض ہے کہ ہر مسلمان کی عزت ، مال اور جان کی حفاظت کرو۔اور میری یہ بات ہر شخص جو حاضر ہے غیر موجود شخص کو پہنچا دے۔“ اس موقعہ پر آپ پر یہ آیت نازل ہوئی:۔الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَ آج کے دن میں نے مکمل کر دیا تمہارا دین اور پوری کر دی میں نے تم پر اپنی نعمت اور لَكُمُ الْإِسْلَامَ دننا ط رَضِيْتُ پسند کیا میں نے تمہارے واسطے اسلام کو بطور مذہب کے۔۱۲ ربیع الاول ہ ھ جون ۶۳۲ آنحضرت ﷺ کا وصال ماہ صفر کے آخری ایام میں حضور تیپ محرقہ سے بیمار ہوئے۔آخر بروز پیر ۱۰-۲ا دن بیمار رہنے کے بعد حضور اَللَّهُمَّ بِالرَّفِيقِ الاغلی کا ورد کرتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔جس طرح آپ کا نام محمد ہے۔ویسے ہی آپ کے کام بھی محمد یعنی تعریف کے قابل ہیں۔جو مقصد آپ لے کر آئے تھے باوجود مخالفتوں کے تیز تند طوفانوں کے اور مصائب و مشکلات کی آندھیوں کے آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے۔اور سب دشمنوں پر فتح نمایاں حاصل کی۔اور ساری دُنیا کے لئے آپ کا وجو د مبارک رحمت اور