دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 63 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 63

شخصوں کعب بن مالک ، ہلال بن امیہ اور مُرارہ بن ربیع نے جومخلص مومن تھے اپنی غلطی کا اقرار کیا۔قریباً ۵۰ روز تک اُن کا بائیکاٹ رہا۔آخر اللہ تعالیٰ نے ان کی معافی کا اعلان فرمایا۔ذوالحجه شد ه مارچ ۱۳۱ ء مسلمانوں کا حج اور ایک ضروری اعلان 2 اِس سال مسلمانوں نے حضرت ابوبکر کی سرکردگی میں حج کعبہ کیا۔سورہ برأت کی ابتدائی آیات حضرت علی کو دے کر آپ نے روانہ کیا۔جو حج کے موقعہ پر مشرکین عرب کو پڑھ کر سنائی گئیں۔اور ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا گیا:۔آئندہ کوئی مشرک خانہ کعبہ کا حج نہ کرے۔نہ کوئی شخص ننگا ہو کر طواف کرے۔چنانچہ اس اعلان کے بعد قریبا سارا عرب مسلمان ہو گیا۔کوئی مشرک باقی نہ رہا۔لوگ جوق در جوق اسلام میں داخل ہونے شروع ہوئے۔اور يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا کا نوشتہ پورا ہوا۔ذوالحجہنہ ھمارچ ۳۲ حجة الوداع ہجرت کے دسویں سال سردار دو جہان حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم حج کے ارادے سے ملکہ معظمہ پہونچے۔اس موقعہ پرا یک لاکھ ۲۴ ہزار فرزندانِ توحید جمع تھے۔جبل عرفات پر آپ نے الوداعی خطبہ پڑھا جس میں آپ نے بہت سے اصلاحی اُمور کا ذکر کیا اور ایک خاص وصیت یہ بھی فرمائی:۔