دینیات کی پہلی کتاب — Page 37
۳۷ سردار مان لیتے ہیں۔دولت چاہتے ہو تو دولت دے دیتے ہیں۔خوبصورت عورت سے نکاح کرنا چاہتے ہو تو وہ بھی حاضر ہے۔مگر آپ نے ان سب باتوں کے جواب میں سورۃ خم سجدہ کی ابتدائی آیات تلاوت کر دیں۔عقبہ گھبرا کر چلا گیا۔اور قریش سے جا کر کہا کہ اس شخص کو اس کے حال پر رہنے دو۔مگر وہ سب اس سے بھی ناراض ہو گئے۔اسی طرح کی اور بھی کئی سازشیں قریش نے کیں۔مگر آپ اور آپ کے متبعین کے پائے استقلال میں ذرہ بھی جنبش پیدا نہ کر سکے۔بیت از قم کعبۃ اللہ کے پاس ہی ایک گلی میں ایک مخلص صحابی از قم نامی کا گھر تھا جس میں آپ اکثر اپنا وقت گزارتے تھے۔مسلمانوں کو درس تدریس دیتے۔اور وہیں نمازیں پڑھتے۔ہجرت حبشہ نبوی مطابق ۶۱۲۱۵ء جب مسلمانوں کی تکالیف حد سے بڑھ گئیں۔تو ا امرد اور ۴ عورتوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی۔ان میں حضرت عثمان بن عفان اور اُن کی زوجہ رقیہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھیں۔طبقہ پہنچ کر انہیں امن کی زندگی نصیب ہوئی۔قریش نے تعاقب بھی کیا مگر ناکام رہے۔قریش کا وفد بھی شاہ نجاشی کے پاس مسلمانوں کے خلاف شکایات لے کر انہیں وہاں سے نکلوانے گیا مگر نا کام واپس ہو ا۔