دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 36 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 36

ناراض کر دیا ہے۔اس لئے ایسی باتوں سے پر ہیز کرو جو ان کی منتقلی کا ٹو جب ہوں۔میں اب تمام قوم کے مقابلہ کی طاقت نہیں رکھتا۔آپ نے ایک طرف اپنے چا کی بے بسی دیکھی۔اور دوسری طرف اپنے قادر مطلق اور مہربان خدا کے فرمان کو دیکھا۔آخر تھوڑی دیر کے بعد اطمینان سے اپنے چچا کو جواب دیا کہ:۔” اے چا ! اگر آپ کو اپنی کمزوری اور اپنی تکلیف کا خیال ہے تو آپ بے شک مجھے اپنی پناہ میں رکھنے سے دست بردار ہو جائیں مگر میں احکام الہی کے پہنچانے میں کبھی نہیں رکوں گا۔اور خُدا کی قسم اگر یہ لوگ میرے ایک ہاتھ میں سُورج اور ایک ہاتھ میں چاند بھی لا کر رکھ دیں تب بھی میں اپنے فرض سے باز نہیں رہوں گا۔اور میں اپنے کام میں لگا رہوں گا حتی کہ خدا اسے پورا کرے یا میں اس کوشش میں ہلاک ہو جاؤں۔“ اللہ ! اللہ ! ! کیسے پُر شوکت الفاظ تھے جن سے عزم اور استقلال ، ہمت اور بہادری چشمہ کے پانی کی طرح پھوٹ پھوٹ کر باہر آ رہی تھی۔اور جو اپنا اثر کئے بغیر نہ رہے۔ابو طالب نے آپ کی نورانی پیشانی پر نظر دوڑائی۔اور عزم و استقلال کے اس مجسمہ پر نظر دوڑا کر کہا کہ:۔جا اپنے کام میں لگارہ۔جب تک میں زندہ ہوں اور جہاں تک میری طاقت میں ہے میں تیرا ساتھ دوں گا۔“ جب اس قسم کی دھمکیوں سے کام نہ چلا تو کفار نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو لالچ دینے کے لئے عتبہ نامی شخص کے ذریعہ کہلا بھیجا کہ سرداری چاہتے ہو تو ہم تمہیں اپنا