دینیات کی پہلی کتاب — Page 82
سے اس علاقہ کا قاضی یعنی حاکم اعلیٰ مقرر کیا گیا۔چونکہ اپنے ڈیرے اور کیمپ کا نام آپ نے اسلام پور رکھا تھا۔اس لئے قضاء کا عہدہ ملنے کے بعد لوگوں میں اسلام پور قاضیاں مشہور ہو گیا۔اور پھر کثرت استعمال کی وجہ سے اسلام پور کا لفظ اُڑ کر فقط قاضیاں اور پھر قاضیان سے بالآخر قادیان بن گیا۔آپ کی جائے پیدائش یہی قصبہ قادیان ہے۔جو آج مرجع خلائق بنا ہوا ہے۔آپ کی پیدائش بروز جمعہ بوقت نماز فجر ۱۴ شوال ۱۲۵۰ھ مطابق ۱۳ فروری ۱۸۳۵ء اس حال میں ہوئی کہ پہلے ایک لڑکی پیدا ہوئی۔اور اس کے بعد آپ پیدا ہوئے۔اُس لڑکی کا نام جنت رکھا گیا۔جو جلد ہی فوت ہوگئی۔آپ کا نام غلام احمد رکھا گیا۔لفظ مرزا بطور لقب مغل خاندان میں سے ہونے کی وجہ سے بعد میں ساتھ ملایا گیا۔آپ دراصل فارسی الاصل ہیں۔مغلیہ خاندان سے تعلقات کے سبب آپ مغل مشہور ہیں۔ورنہ آپ نسلی لحاظ سے مغل نہیں۔بلکہ فارسی الاصل ہیں۔اور آپ کی بعض دادیاں اور نانیاں سادات میں سے تھیں۔آپ کا بچپن آپ کا چونکہ ایک معزز گھرانے سے تعلق تھا۔اور اس لحاظ سے بھی کہ اللہ تعالیٰ آپ سے اسلام کی بہت بڑی خدمت لینا چاہتا تھا۔اس لئے آپ کا بچپن نہایت پاکیزہ حالات میں گزرا۔عام بچوں کی طرح آپ زیادہ وقت کھیل کود میں صرف نہیں کرتے تھے۔بلکہ