دینیات کی پہلی کتاب — Page 81
چھٹا باب سوانح حضرت مسیح موعود علیہ السّلام جیسا کہ پہلے بتایا جا چکا ہے کہ ہماری جماعت کا نام احمدیہ جماعت ہے اور اس جماعت کو قائم کرنے والے حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام ہیں۔جنہیں ہم لوگ خدا کا پیارا نجی مسیح موعود و مہدی معہود مانتے ہیں۔آج تمہیں ہم آپ کی زندگی کے کچھ حالات سُناتے ہیں۔آپ کا نام (حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ( علیہ السّلام) ہے۔آپ کے والد کا نام حضرت مرزا غلام مرتضی تھا اور والدہ ماجدہ کا نام چراغ بی بی تھا۔جو ایمہ ضلع ہوشیار پور کی رہنے والی تھیں۔آپ کے خاندان کی ابتدا یوں بیان کی جاتی ہے کہ قریباً ۱۵۳۰ء میں جب کہ بابر بادشاہ کا زمانہ تھا۔ایک شخص مرزا ہادی بیگ نامی جو امیر تیمور کے چا حاجی برلاس کی نسل میں سے تھا اور ایک با اثر اور علم دوست رئیس تھا۔اپنے چند عزیزوں اور خدمت گاروں کے ساتھ اپنے وطن سمر قند سے نکل کر ہندوستان پہنچا۔اور پنجاب میں لاہور سے قریباً ۷۰ میل شمال مشرق کی طرف بڑھ کر دریائے بیاس کے قریب ایک جنگل میں ڈیرا لگا دیا۔ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ مرزا ہادی بیگ کو دہلی کی شاہی حکومت کی طرف