دینیات کی پہلی کتاب — Page 4
مذہب اسلام عزیز بچھو اخم پہلے سبق میں پڑھ چکے ہو کہ ہمارا مذ ہب دین اسلام ہے۔مذہب اُس راستہ کو کہتے ہیں جو انسان کو خُدا تک پہنچا دے۔اور اسلام کے معنے فرمانبر دار ہونا۔پس ہمارا مذہب فرمانبرداری اور اطاعت اور امن اور سلامتی سکھانے والا مذہب ہے۔اگر ایک انسان فرمانبرداری کرے جو اسلام سکھاتا ہے تو وہ خُدا کا پیارا ہو جاتا ہے۔دُنیا میں جس قدر بھی لوگ پائے جاتے ہیں وہ سب اپنا اپنا مذ ہب رکھتے ہیں۔کوئی عیسائی مذہب کو اچھا سمجھتا ہے۔کوئی یہودی مذہب کو۔کوئی ہندو مذہب کو۔غرضیکہ ہر ایک اپنی اپنی سمجھ کے مطابق جس مذہب کو اچھا سمجھتا ہے اُس کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرتا ہے۔ہم لوگ جس مذہب کو مانتے ہیں وہ مذہب اسلام ہے۔اسلام ایک نہایت پیارا نام ہے۔اسکے معنے ہیں فرماں بردار ہو جانا۔خدا کے حکم کے آگے اپنی گردن کو رکھ دینا۔گویا ہمارے مذہب کا خلاصہ اسی نام میں موجو د ہے۔خدا تعالیٰ کے حکموں کو ماننا اسلام کہلاتا ہے۔اور مسلمان وہ ہے جو خُدا کے حکموں کے آگے ہر وقت اپنی گردن جھکائے رکھے۔ہمارے مذہب کی بنیا د پانچ باتوں پر ہے:۔(۱) توحید ورسالت کا قائل ہونا جس کا خلاصہ کلمہ طیہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ میں بیان کر دیا گیا ہے۔(۲) پانچ وقت نماز ادا کرنا۔(۳) رمضان شریف کے روزے رکھنا۔