دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 5 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 5

(۴) بیت اللہ کا عمر بھر میں ایک دفعہ اگر توفیق ہو تو حج کرنا۔(۵) اگر مال اتنا جمع ہو جائے جس پر زکوۃ واجب ہو تو زکوۃ دینا۔جن پانچ باتوں کا اوپر ذکر آیا ہے انہیں ارکانِ اسلام کہتے ہیں۔سچے دل سے کلمہ پڑھے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا۔اور اسلام کے ان پانچ ارکان میں سے اگر کوئی جان بوجھ کر کسی ایک رکن کو بھی چھوڑ دے تو وہ مسلمان نہیں رہ سکتا۔یوں تو بہت سے کلموں کا بیان کتابوں میں لکھا ہے مگر جس کلمہ کے جاننے اور عمل کئے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں بن سکتا وہ دو کلمے ہیں۔(۱) کلمہ طیبہ (۲) کلمہ شہادت۔(۱) کلمہ طیبہ یہ ہے:۔اله الا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے محمد رسول ہیں اللہ کے (۲) کلمہ شہادت یہ ہے:۔أَشْهَدُ أَنْ لا اله الا الله وَحْدَهُ میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے اکیلا ہے وہ لا شَرِيْكَ لَهُ وَ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُ نہیں کوئی ساجھی اس کا اور میں گواہی دیتا ہوں یہ کہ محمد بندے ہیں اُس کے وَ رَسُوْ لُه۔اور رسول ہیں اُس کے