دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 3 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 3

د مینیات کی پہلی کتاب (۸) مہدی معہود۔وہ مہدی جس کے بھیجنے کا وعدہ امت محمدیہ میں دیا گیا تھا۔(۹) عَلَيْهِ الصَّلوةُ وَالسَّلامُ۔اس پر رحمت اور سلامتی ہو۔(۱۰) امام۔پیشوا۔جو آگے آگے چلے۔الف کی زیر سے ہے۔(1) خلیفہ۔جانشین۔جو کسی دوسرے کا قائم مقام ہوکر اس جیسے کام کرے۔(1) الخامس۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پانچویں خلیفہ۔(۱۳) المصلح الموعود۔وہ اصلاح کرنے والا جس کا وعدہ دیا گیا تھا۔(۱۴) بیعت۔لفظی ترجمہ اپنے آپ کو بیچ دینا۔اسلامی اضطلاح میں کسی امام و پیشوا کی فرمانبر داری اختیار کرنا۔(۱۵) مبایعین۔جس شخص نے امام کی بیعت کی ہو۔وہ مبالیع کہلاتا ہے۔بہت سے لوگوں کو مبایعین کہتے ہیں۔غیر مبایعین۔جنہوں نے خلیفہ وقت کی بیعت نہ کی ہو۔(۱۲) عادات۔عادت کی جمع ہے۔خصلت ،سبھاؤ۔جو بات بار بار کی جائے۔(۱۷) اخلاق۔الف کی زبر سے ہے۔خلق کی جمع ہے۔وہ " می بات جو سمجھ سوچ کر انسان موقعہ کے مطابق کرے۔