دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 58 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 58

۵۸ ایک رات ایسی تیز اور سر دہوا چلی کہ جس سے کفار کے خیمے اُکھڑ گئے اور اُن کی آگیں بجھ گئیں۔اور اتنا بڑا منظم لشکر اس ہوا کو اپنے حق میں بدفال سمجھتا ہو انہایت افراتفری میں بھاگ نکلا۔اور اس طرح پر اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اُس بہت بڑی مصیبت سے بغیر جنگ کے نجات عطا فرما دی۔ذوالقعده شد ه مارچ و ا پریل ۶۲۷ ، بنو قریظہ کو اُن کی غداری کی سزا اسی دوران میں جب کہ خونخوار کفار چاروں طرف سے مسلمانوں کو گھیرے پڑے تھے بنو قریظہ نے عہد شکنی کر کے مسلمانوں کو مدینہ میں پریشان کر ناشر وع کر دیا۔جس قلعہ میں مسلمان عورتوں اور بچوں کو حفاظت کی غرض سے رکھا گیا تھا اُن بدمعاشوں نے اس قلعہ پر حملہ کرنے کی تجویز کی۔پہلے اُنہوں نے اپنا ایک جاسوس حالات معلوم کرنے کے لئے بھیجا۔جب اُسے مُسلمان عورتوں نے اپنی طرف آتے دیکھا تو صفیہ بنت عبدالمطلب نے جو حضور کی پھوپھی تھیں ایک موٹا سا ڈنڈا لے کر اس کے سر پر مارا اس چوٹ سے ہی وہ جہنم رسید ہوا۔اُنہوں نے اس کا سرکاٹ کر قلعہ کی دیوار کے نیچے گرا دیا حملہ آور یہود یہ دیکھ کر سخت گھبرائے۔اور اُنہوں نے سمجھا کہ قلعہ میں بھی کوئی لشکر موجو د ہے۔اس لئے واپس پھر گئے۔جنگ اخز اب سے فارغ ہونے کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود کو ان کی عہد شکنی کی سزادینے کے لئے اُن کا محاصرہ کیا۔انہوں نے حضرت سعد بن معاذ کے