دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 46 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 46

۴۶ ہم نہ ادھر کے رہیں نہ اُدھر کے۔آپ نے فرمایا۔ایسا نہیں ہوگا۔تمہارا خون میرا خون ہوگا۔تمہارے دوست میرے دوست ہوں گے۔عبد اللہ بن رواحہ بولے۔یا رسول اللہ ! ہمیں اس کے بدلے میں کیا ملے گا ؟ آپ نے فرمایا۔رضوان اللہ (اللہ کی خوشنودی) اور جنت۔عبداللہ بن رواحہ بے اختیار بولے:۔بس اب سودا ہو چکا۔ہمیں منظور ہے۔اب نہ آپ پھر میں نہ ہم۔اس کے بعد سب نے بیعت کی۔آپ نے ان ۷۲ آدمیوں میں سے ۱۲ نقیب چنے۔جن کو اپنے اپنے قبیلہ کا نگران مقر رفرمایا۔اس کے بعد یہ لوگ واپس مدینہ چلے آئے۔۱۳ به نبوی، اپریل ۶۳۴ء بجرت صحابہ مکہ میں جب کفار کے مظالم و تکالیف انتہا کو پہنچ گئیں تو صحابہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مشورہ سے مدینے کی طرف ہجرت شروع کر دی۔اور مکہ میں صرف چند مسلمان رہ گئے۔باقی سب ایک ایک کر کے مدینہ کی طرف ہجرت کر گئے۔دار الندوہ میں مشورہ جب اس طرح کفار نے صحابہ کو جاتے دیکھا تو آپس میں مشورہ کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اب قتل کر دینا چاہئیے اور قریش کے تمام قبائل کا ایک ایک جو ان رات کے وقت آپ کے مکان کا محاصرہ کر لے۔اور جب آپ نماز کے لئے نکلیں تو آپ کو قتل کر دے۔اس طرح کسی کو پتہ نہیں چلے گا کہ کس نے قتل کیا ہے۔اور نہ کوئی جھگڑا ہو گا۔