دینیات کی پہلی کتاب — Page 47
ماه صفر نه نبوی ، ۲۰ جون ۶۲۲ ہجرت نبوی اللہ تعالیٰ نے کفار کے اس منصو بے کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع کر دی۔آپ کو بھی ہجرت کا حکم مل چکا تھا۔چنانچہ آپ نے رات کے وقت حضرت علی کو اپنے بستر پر سلا کر حضرت ابو بکر کو ساتھ لیا۔اور مکہ سے باہر غار ثور میں جو تین میل کے فاصلہ پر تھی جا کر چھپ رہے۔تین دن کے بعد وہاں سے نکل کر آپ نے مدینہ کی طرف کوچ کیا اور اس طرح خُدا نے اپنے رسول کو اس کے خونخوار دشمنوں کے پنجہ سے نجات دلائی۔اور حضور کو کامیابی، کامرانی اور فتح مندی کے راستہ پر ڈال دیا۔مشکل الفاظ کا حل:۔(۱) ہجرت کے لفظی معنے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا۔خُدا کی خاطر کسی جگہ کو چھوڑ کر دُوسری جگہ جانا۔ہجرت کرنے والے کو مہاجر کہتے ہیں۔(۲) عقبہ کے لفظی معنے بلند پہاڑی راستہ کے ہیں۔کہلائے۔(۳) اوس اور خو رج۔مدینہ میں دو بڑے قبیلے تھے جو مسلمان ہو کر بعد میں انصار (۴) مدینہ۔مکہ سے شمال کی طرف قریبا ۲۵۰ میل پر ایک شہر میٹر ب نامی تھا۔ہجرت کے بعد مدینۃ الرسول مشہور ہو گیا۔اور پھر آہستہ آہستہ صرف مدینہ رہ گیا۔