دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 118 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 118

آٹھواں باب ہماری مجالس کے آداب از حضرت میر محمد اسحاق صاحب رضی اللہ عنہ دُنیا میں مجلسیں کئی قسم کی ہوتی ہیں۔ایک شادی کی مجلس ہوتی ہے ایک نمی کی مجلس ہوتی ہے۔ایک وعظ کی مجلس ہوتی ہے۔میں وہ آداب بتاؤں گا جو تمام قسم کی مجلسوں پر حاوی ہوں۔مگر پہلے یہ سُن لو کہ ملنے سے کئی قسم کے نقص پیدا ہوتے ہیں۔مثلاً اکیلا آدمی غیبت نہیں کر سکتا۔غیبت کا مرتکب انسان اُس وقت ہوتا ہے جب کسی سے ملے۔معلوم ہوا کہ ایسے گناہ ایک دوسرے کے ساتھ ملنے سے پیدا ہوتے ہیں۔اس لئے مجالس میں نہایت محتاط ہو کر بیٹھنا چاہیئے۔پہلا ادب مجلس کا یہ ہے کہ جب کوئی شخص کسی مجلس میں آئے تو دوڑ کر نہ آئے کہ یہ وقار اور سکینت کے خلاف ہے۔حدیث میں ہے۔عَلَيْكُمُ الْوَقَارَ وَ السَّكِيْنَةَ ـ (تمہیں وقار اور سکینت اختیار کرنی چاہئیے ) دوسرا ادب یہ ہے کہ ( کوئی شخص ) کسی مجلس میں لوگوں کو پھلانگ کر نہ جائے۔جہاں جگہ ملے