دینیات کی پہلی کتاب — Page 113
ہونا بڑا ضروری ہے۔(۳۹) حکم ۱۳ حلم کے معنے ہیں۔بے وقوفی ، جہالت اور طیش میں آنے سے بچنا۔برداشت کرنا۔بُردبار ہونا۔اس کے معنے عقل بھی ہیں۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یہ صفت قرآن مجید میں مذکور ہے۔جس میں یہ صفت ہوا سے حلیم کہتے ہیں۔(۴۰) تواضع تواضع کے معنے ہیں خاکساری، فروتنی۔دوسرے پر بڑائی کا اظہار کرنے سے بچنا۔حدیث شریف میں آتا ہے۔اِذَا تَوَاضَعَ الْعَبْدُ رَفَعَهُ اللَّهُ إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ جو خاکساری اللہ کے لئے اختیار کرتا ہے اُسے اللہ تعالیٰ ساتویں آسمان پر عزت دیتا ہے۔جس میں یہ صفت ہوا سے متواضع کہتے ہیں۔( کنز العمال جلد ۲ صفحه ۴۷۵) (۴۱) ہمدردی دوسرے کے دُکھ درد میں شریک ہونا۔یہ بڑی اچھی صفت ہے۔جس میں یہ صفت ہوا سے ہمدرد کہتے ہیں۔(۴۲) ايتار ایثار کے معنے ہیں ترجیح دینا۔اختیار کرنا۔بزرگی کے کام کرنا۔اپنی ضرورت پر