دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 31 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 31

۳۱ سُورۃ علق کی پہلی ۵ آیتیں آپ کو فرشتے نے سکھائیں۔اس کے بعد وہ فرشتہ غائب ہو گیا۔اور آپ حضرت خدیجہ کے پاس واپس لوٹے اور آتے ہی کہا۔زَمِلُوْنِی۔زَمَلُونی مجھے کمبل اوڑھاؤ کمبل اوڑھاؤ۔آپ نے سارا واقعہ حضرت خدیجہ سے کہ سُنایا۔ورقہ بن نوفل کے پاس جانا حضرت خدیجہ نے سنتے ہی کہا کہ آپ غریبوں پر رحم فرمایا کرتے ہیں۔بے کسوں کی مدد کیا کرتے ہیں۔جو قرضوں وغیرہ کے بوجھوں کے نیچے دبے ہوئے ہوں اُن کا بوجھ ہلکا کرتے ہیں۔خدا آپ کو ہرگز ضائع نہیں کرے گا۔پھر حضرت خدیجہ آپ کو اپنے ایک رشتہ دار، ملکہ کے سب سے بڑے عالم ورقہ بن نوفل کے پاس لے گئیں۔جنہوں نے یہ واقعہ سنتے ہی کہا کہ آپ کے پاس تو وہی پیغام آیا ہے جو حضرت موسی کے پاس آیا تھا۔یعنی آپ خُدا کے پیغمبر بنائے گئے۔کاش میں اُس وقت جوان ہوتا جبکہ آپ کی قوم آپ کو نکال دے گی۔تو میں آپ کی ضرور مدد کرتا۔آپ نے کہا کیا میری قوم مجھے نکال دے گی ؟ اُس نے کہا ہاں۔جو شخص بھی آپ کی طرح نبی ہو کر آتا ہے لوگ اُس کی مخالفت کرتے ہیں۔پہلے ایمان لانے والے جب آپ نے اپنی رسالت کی تبلیغ شروع کی تو عورتوں میں سے سب سے پہلے آپ پر آپ کی بیوی حضرت خدیجہ ایمان لائیں۔مردوں میں سے حضرت ابو بکر نے آپ کو قبول کیا۔اور بچوں میں سے حضرت علی آپ کی رسالت پر ایمان لائے۔اس کے بعد آہستہ آہستہ لوگ ایمان لاتے گئے۔تین سال کے عرصہ میں کوئی چالیس آدمی آپ پر ایمان