دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 32 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 32

ørre لائے۔جن میں حضرت عثمان ، زبیر ، عبدالرحمن بن عوف ، طلحہ اور بلال رضی اللہ عنہم کا نمبر پہلے ہے۔سب قریش کو بلا کر کوہ صفا پر وغظ فرمانا ابتدائی تین سال تک آپ علیحدہ علیحدہ لوگوں کو دین اسلام کی دعوت دیتے رہے چوتھے سال جب آپ پر یہ حکم نازل ہوا۔11 وَ انْذِرْ عَشِيْرَتَكَ الْأَقْرَبِيْنَ (سورة شعراء ع ) اور ڈرا تو اپنے قریبی رشتہ داروں کو تو آپ نے سب قریش کو اکٹھا کیا اور کوہ صفا پر چڑھ کر انہیں خُدا کا پیغام سُنا یا۔بس پھر کیا تھا تمام قریش آپ کے خلاف بھڑک اُٹھے۔ایک عجیب واقعہ آپ نے آواز دے کر جب سب قریش کو جمع کر لیا تو ان سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ اگر میں تم سے یہ کہوں کہ اس پہاڑی کے پیچھے دشمن کا ایک لشکر تمہاری تباہی کے لئے آرہا ہے تو کیا تم میری اس بات کا یقین کرو گے۔سب یک زبان ہو کر بولے کیوں نہیں ! مَا جَرَّبْنَا عَلَيْكَ إِلَّا الصّدْقَ ہم نے سوائے سچائی کے آپ میں اور کوئی بات نہیں دیکھی۔پھر آپ نے کہا اگر یہ بات ہے تو میں تمہیں خُدا کے عذاب سے ڈراتا ہوں جو تمہاری بد اعمالیوں کے نتیجہ میں تم پر آنے والا ہے۔