دینیات کی پہلی کتاب — Page 30
۳۰ سے کہا کہ اس چادر کے کونے پکڑ کر اونچا اُٹھاؤ۔سب نے حجر اسود اونچا کیا۔پھر آپ نے اپنے ہاتھ سے اٹھا کر اس کی اصل جگہ پر رکھ دیا۔اس طرح آپ کی دانائی سے سارا عرب گشت وخون سے بچ گیا۔غار حرا میں جانا ۲۔ہمارا پیارا نبی بعد از نبوت ۱۳ سالہ مکی زندگی کے حالات مکہ سے ۳ میل کے فاصلہ پر ایک غار تھا۔جسے حرا کہتے تھے۔آپ کچھ دنوں کی خوراک لے کر اس میں چلے جاتے اور اپنے مالک و خالق کو یاد کرتے۔اس عرصہ میں آپ کو کثرت سے خواب آتے۔جو فورا ہی پورے بھی ہو جاتے تھے۔نبوت کا ملنا ایک دن حسب دستور آپ عبادت میں مشغول تھے کہ حضرت جبرائیل ( وحی لانے والا فرشتہ ) آپ کے پاس آئے اور آپ سے کہا پڑھو۔آپ نے کہا میں نہیں پڑھوں گا۔اُس فرشتے نے اپنے سینے سے لگا کر آپ کو دبایا۔تین دفعہ ایسا ہوا۔اس کے بعد اُس نے کہا اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ۔اپنے رب کے نام سے جس نے آپ کو پیدا کیا ہے پڑھیں۔تب آپ نے یہی کلمات پڑھے۔