دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 6 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 6

6 ہر اک زباں پر آج ہے بے تاب افسانہ ترا ہے مرجع اقوامِ عالم آج مے خانہ ترا پر چھا گیا اُٹھا جو دیوانہ ترا ہر دوڑ میں ، ہر راہ میں ، آگے ہے تیرا نوجواں فرزانگی قادیاں دار الاماں! اونچا رہے تیرا نشاں دور خسروی قادیان دسمبر ۱۹۴۵ء ) میرے پیارے مولیٰ کریم کے اس ذرہ ناچیز اور لاشئی محض پر بے شمار افضال ہیں اگر ہر بال ہو جاوے سخنور تو پھر بھی شکر ہے امکاں سے باہر منجملہ ان عنایات کے یہ بھی ہے کہ اُس نے مسلسل گیارہ برس (۱۹۳۶ء سے ۱۹۴۷ء تک ) اس خدا نما بستی سے (جس کی ایک ایک اینٹ شعائر اللہ میں سے ہے ) براہ راست فیضیاب ہونے کی سعادت بخشی۔اس کتاب کی زینت میرے چشمدید اور گوش شنید واقعات یورپ سے جنوبی ایشیا تک ممالک پر محیط ہیں جو بلا مبالغہ دیار حبیب قادیان کی اسی مقناطیسی تاثیرات کا کرشمہ ہیں جس کے پاکیزہ ماحول اور روحانیت کی برقی لہریں مردہ دلوں میں اشاعت حق کی زندہ روح پھونک دیتی ہیں۔اس مختصر مقالہ سے مقصود احمدیت کی نئی اور پُر جوش نسل کی خدمت میں صرف بنیادی معلومات پیش کرنا ہے۔اس لیے سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الاول کے طرز تحریر اور اسلوب کی رہنمائی میں حشو و زوائد سے حتی الوسع اجتناب کیا گیا ہے اور جملہ واقعات مختلف اہم مباحث کے زیر عنوان درج کیے گئے ہیں تا دنیا بھر میں سرگرم عمل کروڑوں نو نہالانِ احمدیت احمدی علم کلام کے زبر دست دلائل و براہین سے بآسانی متعارف ہوسکیں۔مجھے یاد ہے منصب خلافت پر فائز ہونے سے قبل سیدی حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد (خلیفہ امسیح الرابع ) ایک مرتبہ منڈی بہاؤالدین تشریف لے گئے۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے