دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 55
55 یعنی ایک شخص مرجائے گا اور اس کی طرف سے بہت سے کتے باقی رہ جائیں گے۔چنانچہ سو فیصدی ایسا ہی وقوع میں آیا۔مرزا احمد بیگ صاحب اپنی بیٹی کے دوسری جگہ رشتہ کرنے کے بعد پیشگوئی کے عین مطابق تین سال کے اندر کوچ کر گئے۔اور سارے خاندان میں کہرام مچ گیا۔یہ ہیبت ناک اور قہری نشان دیکھ کر اس مخالف خاندان کے دس افراد حضرت مسیح موعود کی صداقت پر ایمان لے آئے۔حتی کہ محمدی بیگم کے فرزند مرزا اسحاق محمد صاحب نے قبول احمدیت کا اشتہار دیا۔(پوری فہرست کے لیے دیکھئے تفہیمات ربانیہ صفحہ ۶۰۸ مولف خالد احمدیت حضرت مولانا ابوالعطاً صاحب) اب پیشگوئی کے دوسرے حصہ کے شاندار ظہور کے لیے احراری امیر شریعت کا حیرت انگیز اعتراف ملاحظہ ہو۔آپ نے روز نامہ امروز ملتان کو بیان دیتے ہوئے فرمایا: بیٹا جب تک یہ کتیا (زبان) بھونکتی تھی سارا برصغیر ہند و پاک ارادت مند تھا۔اس نے بھونکنا چھوڑ دیا ہے تو کسی کو پتہ ہی نہیں رہا کہ میں کہاں ہوں۔“ ( حیات امیر شریعت صفحه ۵۴۶ از جانباز مرزا، مکتبہ تبصرہ لا ہور نومبر ۱۹۹۹ء) نبیوں کی ہتک کرنا اور گالیاں بھی دینا تخم فنا یہی ہے کتوں سا کھولنا منہ یہ بیان انہی دنوں امروز ملتان میں شائع ہوا اور اس وقت بھی میرے پاس موجود تھا جو میں نے اس احراری دوست کی خدمت میں پیش کر دیا جسے پڑھ کر وہ بالکل مبہوت ہو گئے۔49- ایک بار ربوہ میں بھی وفد میں شامل ایک تیز طرار مولوی صاحب نے یہی اعتراض دو ہر ایا جس پر میں نے قرآن کی سورہ تحریم کی درج ذیل آیت پڑھی: عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَن يُبْدِلَةٌ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ مُسْلِمَتٍ مُؤمِنتٍ قِنِتَتٍ تَكِبْتٍ عَبِدَتٍ سَيْحَةٍ ثَيِّبَةٍ وَأَبَكَارًا قریب ہے کہ اس کا رب اگر وہ تم ( ازواج مطہرات ) کو طلاق دے دے تو وہ تم سے زیادہ بہتر بیویاں اسے دے دے جو مسلمان ہوں گی ، مومن ہوں گی ، فرمانبردار ہوں گی ، تو بہ کرنے والی ہوں گی عبادت کرنے والی ہوں گی ، روزہ دار ہوں گی ، بیوہ بھی ہوں گی اور کنواریاں بھی۔