دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 54 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 54

54 میں تیرنے لگیں اور انہوں نے مجھ سے سو فیصدی اتفاق کیا کہ خلافت کے بغیر اسلامی حکومت کا منصہ شہود پر آنا ممکن نہیں۔اس گفتگو کے ختم ہوتے ہی گاڑی شاہدرہ اسٹیشن پر رک گئی۔جیسا کہ انہوں نے خود بتایا تھا کہ انہیں لاہور جانا تھا مگر خدا جانے ان کے دل میں ریکا یک کیا خیال آیا وہ چپکے سے اس اسٹیشن پر اتر گئے۔یہاں ضمناً یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ جناب سید ابوالاعلی مودودی بانی جماعت اسلامی ولادت ۲۵ ستمبر ۱۹۰۳ ء وفات ۲۳ ستمبر ۱۹۷۹ء) بھی دور حاضر کی کسی بھی مسلمان مملکت کو اسلامی حکومت تسلیم نہیں کرتے تھے۔اُن کی نگاہ میں خلافت عثمانیہ کا ساڑھے چھ سو سالہ دور بھی بالکل اسلامی نہ تھا بلکہ صرف پرانے ٹرکش نظام کا فقط چربہ تھا۔خلافت کا ادارہ برائے نام تھا۔محض ایک بادشاہ کے لیے خلیفہ کا خطاب اختیار کر لیا گیا تھا۔حالانکہ خلافت اور بادشاہت (MONARCHY) بالکل مختلف چیز ہے۔خطبات یورپ صفحه ۱۴۴ ناشر ا حباب پبلی کیشنز لاہور ) یہ بیان دیا: نیز انہوں نے مجلۃ الغرباء ( لندن ) کے ایک سوالنامہ کا لندن میں جواب دیتے ہوئے اسلامی صرف وہی چیز ہے جو ٹھیک ٹھیک اسلام کے مطابق ہو۔مثلاً ایک مسلم حکومت ہر اُس حکومت کو کہا جا سکتا ہے جس کے حکمران مسلمان ہوں لیکن اسلامی حکومت صرف اس کو کہا جا سکتا ہے جو اپنے دستور اور قوانین اور انتظامی پالیسی کے طور پر پوری طرح اسلام پر قائم ہو۔“ ( ایضاً صفحه) 48- محمدی بیگم سے متعلق پیشگوئی پر پوری بے حجابی سے تنقید ہمیشہ سے عیسائی پادریوں اور احراری واعظوں کی تحریروں اور تقریروں کا جزو لا ینفک رہی ہے۔مجھے یاد ہے جب میں خلافت ثانیہ کے آخری سالوں میں جلسہ سالانہ ربوہ کے لیے حافظ آباد اور اس کے ماحول کے دورے کر رہا تھا تو شہر کے ایک مخالف حلقہ کی طرف سے طنز ا سب سے وزنی سوال یہی اٹھایا گیا تھا۔خاکسار نے بتایا کہ اگر میں خدانخواستہ احمدی نہ ہوتا اور صرف محمدی بیگم سے متعلق پیشگوئی اور اس کے حیرت انگیز نتائج کا مطالعہ کرتا تو صرف اسی بنا پر میں فوراً احمدیت قبول کر لیتا۔وجہ یہ کہ اصل پیشگوئی کے الہامی الفاظ فقط یہ تھے: يموت و يبقى منه الكلاب المتعددة" تخمه اشتباره ارجولائی ۱۸۸۸ حاشیه )