دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 110 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 110

110 چیف ایڈیٹر ہند سماچار گروپ آف نیوز پیپر جالندھر: ۲۰۰۵ء کے جلسہ سالانہ قادیان دارالامان کی بے شمار روحانی تربیتی اور علمی یاد میں میرے دل پر نقش ہیں مگر تبلیغی یادگار صرف ایک ہے اور وہ ہے جالندھر کے روز نامہ ہند سماچار کے مشہور چیف ایڈیٹر جناب پدم شری وجے کمار چوپڑا صاحب سے مع ان کے سٹاف کے ملاقات۔”ہند سماچار ۱۹۴۷ء سے جاری ہے اور چوپڑا خاندان کے مورث اعلیٰ ہوشناک رائے تھے جن کی پیدائش میرے وطن ضلع حافظ آباد میں ہوئی۔سرلیپل ایچ گریفن اور کرنل میسی نے تذکرہ رؤسائے پنجاب PUNJAB) (CHIEFS کی دوسری جلد میں اس خاندان کے مشاہیر کا مفصل ذکر کیا ہے۔مثلاً جناب رام چند چوپڑا جنہوں نے اچھرہ اور ننکانہ صاحب میں پبلک کے لیے بڑے بڑے تالاب بنوائے۔لاہور میں غریبوں کے لیے دواخانہ جاری کیا، امرتسر میں سنسکرت کا سکول کھولا اور بنارس سداورت (مستقل خیراتی لنگر ) قائم کیا۔جماعت احمدیہ کے ساتھ جناب پدم شری وجے کمار چوپڑا کے گہرے روابط و مراسم عرصہ سے قائم ہیں اور اُن کا اخبار تو جلسہ سالانہ قادیان کے انعقاد پر اُس کی روح پرور اور باتصویر خبروں کا حسین مرقع بن جاتا ہے۔سید نا حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے ارشاد مبارک پر خاکسار نے ۱۹۹۲ء کے جلسہ سالانہ پر تحریک وقف نو پر لیکچر دیا تھا۔مجھے یاد ہے کہ روز نامہ ”ہند سا چاڑ“ نے اس موقع پر حوالوں کے بادشاہ کی آمد کے جلی عنوان سے ایک خبر زیب اشاعت کی تھی۔اب میں جلسہ سالانہ ۲۰۰۵ ء کی تاریخی ملاقات اور انٹرویو کی تفصیلات پیش کرتا ہوں۔میرا قیام ان مبارک ایام میں دار الضیافت حضرت مسیح موعود کے ایک کمرہ میں تھا جو گیسٹ ہاؤس سے متصل تھا۔یہ تقریب شری۔وجے کمار صاحب کی رہین منت تھی۔آپ ہی نے اس کے انعقاد کے لیے خصوصی پیغام دیا اور پھر چند منٹوں کے بعد اپنے سٹاف کے جلو میں تشریف لے آئے۔اداره اخبار سماچار کے ایک سکالر نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے فرمایا کہ میری ریسرچ ہے کہ منو سے مراد حضرت نوح ہیں۔میں نے ان کی محنت و کاوش کی داد دی کہ ہند و مسلم اتحاد کی نئی راہ کھلے گی مگر ساتھ ہی عرض کیا کہ سلسلہ احمدیہ کے ایک بزرگ سکالر نعمت اللہ خاں صاحب گوہر بی اے