دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 24
منصوبے ہمیں کام نہیں دے سکتے ہم اس بات کے گواہ ہیں اور تمام دنیا کے سامنے اس شہادت کو ادا کرتے ہیں کہ ہم نے اس حقیقت کو جو خدا تک پہنچاتی ہے قرآن سے پایا ہے ہم نے اس خدا کی آواز سُنی اور اس کے پرزور بازو کے نشان دیکھے جس نے قرآن کو بھیجا سو ہم بصیرت کی راہ سے اس دین اور اس روشنی کی طرف ہر ایک کو بلاتے ہیں۔“ پھر فرماتے ہیں :- ( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد نمبر ۵) ”نجات یافتہ کون ہے؟ وہ جو یقین رکھتا ہے جو خُد اسچ ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس میں اور تمام مخلوق میں درمیانی شفیع ہیں اور آسمان کے نیچے نہ اس کے ہم مرتبہ کوئی رسول ہے اور نه قرآن کے ہم مرتبہ کوئی اور کتاب ہے۔“ (۵) (کشتی نوح بحوالہ ہماری تعلیم صفحه ۹) ایک اعتراض کتابچہ محمد صلم کے پریمی کہاں ہیں ؟“ میں یہ کیا گیا ہے کہ گو یا حضرت بانی سلسله احمدیه امام مهدی و مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ : - حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم عیسائیوں کے ہاتھ کا پنیر کھا لیتے تھے جبکہ مشہور تھا کہ اس میں سور کی چربی ملی ہوئی ہوتی تھی۔“ مکتوبات مرزا قادیان اخبار الفضل ۲۲ فروری ۱۹۳۴ء) مذکورہ اعتراض میں اصل مفہوم سے ہٹ کر بات کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور مقصد صرف یہ ہے کہ یہ دولائنیں لکھ کر نعوذ باللہ من ذالک یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایسا لکھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت توہین کی ہے۔24 24