دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 17
مولوی یہودیوں کی طرز پر تحریف کر کے اصل بات کو چھپاتے ہیں اور اپنے پیرومرشد مولوی رشید احمد گنگوہی کے فتوے کے مطابق احیاء حق کے لئے جھوٹ بول رہے ہیں۔ہم اپنے مسلمان بھائیوں کی خدمت میں نہایت ادب سے عرض کرتے ہیں کہ جو عبارت الفضل ۱۷ جولائی ۱۹۲۲ء کے حوالے سے درج کر کے انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ایسی کوئی عبارت مذکورہ اخبار میں نہیں ہے۔یہ دیو بندیوں کا دجل اور کھلا کھلا جھوٹ ہے۔ہمارا چیلنج ہے کہ ایسی کوئی عبارت الفضل ۱۷ جولائی ۱۹۲۲ میں نظر نہیں آئے گی۔اس موقع پر ہم مذکورہ الفضل کی اصل عبارت لکھتے ہیں۔محترم قارئین خود جھوٹ سچ کا فیصلہ کر لیں۔یہ حوالہ در اصل حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی امام مہدی ومسیح موعود علیہ السلام کے دوسرے خلیفہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد اصلح الموعود کا ہے آپ فرماتے ہیں:۔ہم کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے کسی کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھنے سے نہیں روکا اگر کسی شخص میں ہمت ہے تو بڑھ جائے مگر وہ بڑھے گا نہیں کیونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو قربانی دی ہے کوئی وہ قربانی دے نہیں سکتا پھر فرماتے ہیں :- (الفضل ۱۷ جولائی ۱۹۲۲) کسی ماں نے ایسا بچہ نہیں جنا اور نہ قیامت تک کوئی ایسا بچہ جن سکتی ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ سکے۔“ (خطبه جمعه فرموده حضرت مرزا بشیر الدین محموداحمدخلیفه ای اشان فرموده ا فروری ۱۹۳۲ء) یہ دیو بندی مولوی تو کہتے ہیں کہ نعوذ باللہ جماعت احمد یہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تو ہین کرتی ہے اور ہمارا دعویٰ یہ ہے کہ اس دور میں اگر کوئی رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا عاشق صادق ہے تو وہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی امام مہدی اور مسیح موعود علیہ السلام ہیں۔آپ 17