دیوبندی چالوں سے بچئے

by Other Authors

Page 18 of 62

دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 18

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں مخمور ہو کر فرماتے ہیں بعد از خدا بعشق محمد مخترم گر گفر ایں بود بخدا سخت کافرم یہ آپ کا فارسی شعر ہے اس کا ترجمہ یہ ہے کہ میں اللہ کے بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں مدہوش ہوں اگر رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق کرنا کفر ہے تو میں سب سے بڑا کافر ہوں۔اسی طرح آپ فرماتے ہیں:۔”اے تمام وہ لوگو! جو زمین پر رہتے ہو اور اے تمام وہ انسانی روحو جو مشرق اور مغرب میں آباد ہو میں پورے زور کے ساتھ آپ کو اس طرف دعوت کرتا ہوں کہ اب زمین پر سچا مذہب صرف اسلام ہے اور سچا خدا بھی وہی خدا ہے جو قرآن نے بیان کیا ہے اور ہمیشہ کی رُوحانی زندگی والا نبی اور جلال اور تقدس کے تخت پر بیٹھنے والا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس کی روحانی زندگی اور پاک جلال کا ہمیں یہ ثبوت ملا ہے کہ اس کی پیروی اور محبت سے ہم روح القدس اور خدا کے مکالمہ اور آسمانی نشانوں کے انعام پاتے ہیں۔“ تریاق القلوب صفحه ۵-۷ ۱۹۰۲) (۳) 18