دیوبندی چالوں سے بچئے

by Other Authors

Page 16 of 62

دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 16

دیکھو رساله الامداد ماه صفر ۱۳۳۶ هجری صفحه ۳۵ مطبوعہ تھانہ بھون ) اشرف علی رسول اللہ کے ساتھ ساتھ اپنے دیگر بزرگوں کے کلمے بنانا بھی دیو بندیوں کی ایک عادت اور ان کے دین کا حصہ ہے۔چنانچہ اسی طرح ایک مقام پر گنگوہی صاحب کا بھی کلمہ لکھا ہے ملاحظہ فرمائیے! کس شان سے دیو بندی گنگوہی صاحب کو رسول اللہ کہتے ہیں۔دد بعض بزرگوں کی بعض مواقع ضرورت پر عادت ہوتی ہے کہ طالب کی ارادت اور اعتقاد کا اس طریق پر امتحان کرتے ہیں کہ کوئی قول یا فعل ایسا کہتے اور کرتے ہیں جس کا ظاہر باطن کے خلاف ہوتا ہے یعنی واقع میں تو شریعت کے موافق ہوتا ہے اور ظاہر میں خلاف ہوتا ہے جیسا شیخ۔صادق گنگوہی نے ایک طالب کے سامنے کہہ دیا۔لا الہ الا اللہ صادق رسول اللہ۔“ شریعت وطریقت مولانا اشرف علی تھانوی مرکزی اداره تبلیغ دینیات جامع مسجد دہلی صفحه ۴۲۵ دوسرا ایڈیشن مطبوعہ اپریل ۱۹۸۱) کتا بچہ محمد صلعم کے پریمی کہاں ہیں ؟“ میں دوسرا اعتراض یہ کیا گیا ہے کہ احمدی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرتے ہیں (نعوذ بالله من هذه الخرافات ) اور اس بات کو سچا ثابت کرنے کے لئے ” الفضل قادیان ۱۷ جولائی ۱۹۲۲ء سے ایک من گھڑت اور بناوٹی حوالہ اپنی طرف سے بنا کر درج کیا گیا ہے جس میں لکھا ہے کہ: یہ بالکل ٹھیک ہے ہر ایک شخص ترقی کر سکتا ہے اور بڑے سے بڑا درجہ پاسکتا ہے یہاں تک کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی بڑھ سکتا ہے۔(اخبارالفضل قادیان ۱۷ جولائی ۱۹۲۲ء) حقیقت یہ ہے کہ یہ حوالہ بالکل جھوٹ ہے اور اس بات کی علامت ہے کہ دیو بندی 16