دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 42
مالی نقصان کرنے کی کوشش کی گئی ہے چنانچہ اب تک بہار، کرناٹک ، کشمیر یو پی غرض ملک کے مختلف صوبوں میں دیو بندی محافظین ختم نبوت“ کی غنڈہ گردی کے کئی واقعات منظر عام پر آچکے ہیں بھا گلپور محلہ برہ پورہ کی احمد یہ مسجد میں بم پھینکا گیا۔مالیگاؤں مہاراشٹر میں ختم نبوت کی حفاظت کے بہانے احمدی نوجوانوں کو بری طرح مارا گیا انہیں لہولہان کر دیا گیا۔ہندوستان میں تو خیر جو بھی ہورہا ہے پاکستان میں یہی دیو بندی ختم نبوت کے مبارک نام کو بدنام کرتے ہوئے اب تک کئی درجن احمدیوں کو شہید کر چکے ہیں۔حکومت پاکستان کی کھلی امداد سے احمدیوں کا کلمہ پڑھنا بند ہے، اذان دینا بند ہے، قرآن مجید پڑھنا پڑھانا بند ہے لیکن احمدی ان سب روکوں کی پروا کئے بغیر خون کے دریاؤں کو عبور کرتے ہوئے اسلامی عبادات پر دن رات عمل پیرا ہیں۔انصاف پسندوں سے ہماری اپیل ہے کہ ٹھنڈے دماغ سے سوچیں کہ کیا یہی ختم نبوت کی حفاظت ہے، کیا یہی رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا طرز عمل تھا کیا یہ باتیں اس سلوک کی یاد نہیں دلا تیں جو رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالفین آپ کے ساتھ کیا کرتے تھے پس اگر تقویٰ کا کوئی بیچ دل میں باقی ہے اور سچ کہنے کی جرات ہے تو سچ بتائیے کہ جماعت احمد یہ مسلمہ سے جو سلوک آپ روا رکھ رہے ہیں کیا یہ وہ سلوک ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دشمنوں سے روا رکھتے تھے یا یہ وہ سلوک ہے جو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن آپ سے روار کھتے تھے اس سوال کے جواب میں ہمارے درمیان دوٹوک فیصلہ ہو جاتا ہے۔پس دیو بندیوں کو ہماری نصیحت ہے کہ اگر آپ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حمیت میں یہ سمجھتے ہوئے احمدیت کی مخالفت کر رہے ہیں کہ یہ جماعت نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دشمن ہے تو کم از کم حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ ا والسلام کی نظم و نثر میں ان تحریروں کا مطالعہ کریں جو آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے الصلوة 42