دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 41
لیکن اس کے بالمقابل کوئی یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے بھی انگریزوں سے اپنے لئے یا جماعت احمدیہ کے لئے کسی قسم کا کوئی فائدہ اُٹھایا بلکہ جس ملکہ کو بیل سبحانی اور سائیہ خدا جیسے القابات سے نوازتے تھے اس کو حضرت مرزا غلام احمد قادیانی تبلیغ اسلام کرتے تھے چنانچہ آپ نے ملکہ کو مخاطب کر کے لکھا: ”اے ملکہ تو بہ کر اور اس خدا کی اطاعت میں آجا جس کا نہ کوئی بیٹا ہے نہ شریک اور اس کی تمجید کر اسے زمین کی ملکہ اسلام قبول کرتا تو بچ جائے۔۔۔مسلمان ہو جا۔“ آئینہ کمالات اسلام صفحه ۵۳۴) پس اب فیصلہ انصاف پسند بھائیوں کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سوچیں کہ کیا انگریز، دیو بندیوں کو اپنا غلام بنائیں گے یا احمدیوں کو جو ایک طرف تو ان کے خدا یسوع مسیح کو مردہ ثابت کر رہے ہیں اور دوسری طرف ان کی ملکہ کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔اب ہم دیو بندی رسالہ میں درج اعتراضات کے جواب دے چکے ہیں اور اس موقع پر پھر اپنے بھائیوں کی خدمت میں عرض کرتے ہیں کہ یہ رسالہ اور اس قسم کے اور دوسرے رسالے جو وقتا فوقتا دیو بندیوں کی طرف سے تحفظ ختم نبوت“ کے نام پر مسلمانوں سے چھپانے کے لئے ایک نام نہاد تنظیم بنائی گئی ہے اس کے ذریعہ پورے ہندوستان میں یہ مشہور کیا جاتا ہے کہ احمدی ختم نبوت کے قائل نہیں حالانکہ احمدی جب بیعت کرتے ہیں تو ختم نبوت پر مکمل ایمان کی بیعت کرتے ہیں اگر یقین نہ ہو تو شرائط بیعت اُٹھا کر پڑھ لیں۔دیو بندیوں کی تحفظ ختم نبوت کی تنظیمیں پورے ہندوستان میں مسلمانوں کو احمد یوں کے خلاف اشتعال دلانے کا کام کرتی ہیں اور شور مچاتی ہیں کہ احمدی کلمہ ، نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ اور درود کے منکر ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرتے ہیں اور ایسا کہہ کر نہ صرف پاکستان میں بلکہ ہندوستان میں بھی اب تک کئی جگہوں پر امن بر باد کیا گیا ہے احمدیوں کا جانی و 41