دیوبندی چالوں سے بچئے

by Other Authors

Page 29 of 62

دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 29

یہ بھی اپنی طرف سے بنا کر جھوٹا حوالہ درج کیا گیا ہے ازالہ اوہام کا حوالہ بغیر صفحہ نمبر درج کئے دیا گیا ہے تاکہ جھوٹ گھل نہ سکے لیکن ہم دعوی سے کہتے ہیں کہ ازالہ اوہام میں کہیں پر بھی مذکور عبارت نہیں لکھی بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو یہ فرمایا ہے کہ قرآن مجید نے بعض مواقع پر کفار کے لئے جو سخت الفاظ استعمال فرمائے ہیں جیسے ان کے معبودوں کو حصب جھتم “ (جہنم کا ایندھن ) اور کفار کے لئے شر البريه “ یعنی بدترین مخلوق کے الفاظ استعمال فرمائے ہیں عین موقع اور محل کے مطابق حقیقت الا مر کے طور پر استعمال ہوئے ہیں نہ کہ یہ گالیاں ہیں۔دیو بندیوں نے جھوٹے طور پر ان کو گالیاں بنالیا ہے۔ہیں جہاں تک قرآن مجید کی محبت و عزت کا سوال ہے تو حضرت بانی جماعت احمد یہ فرماتے دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں قرآن کے گرد گھوموں کعبہ میرا یہی ہے اسی طرح فرماتے ہیں :- تمہارے لئے ایک ضروری تعلیم یہ ہے کہ قرآن شریف کو مہجور کی طرح نہ چھوڑو کہ تمہاری اسی میں زندگی ہے جو لوگ قرآن کو عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت پائیں گے جولوگ ہر ایک حدیث اور ہر ایک قول پر قرآن کو مقدم رکھیں گے ان کو آسمان پر مقدم رکھا جائے گا۔نوع انسان کے لئے رُوئے زمین پر اب کوئی کتاب نہیں مگر قرآن۔(کشتی نوح) یہ تو حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے قرآن مجید کے متعلق پاکیزہ خیالات ہیں جن کی نصیحت آپ اپنی جماعت کو فرما رہے ہیں لیکن اب دیو بندیوں کے خیالات بھی قرآن مجید کے متعلق سنئے جن کی نصیحت یہ ایک دوسرے کو کرتے ہیں۔دیو بندیوں کا عقیدہ ہے کہ بحالت خواب قرآن پر پیشاب کرنا اچھا ہے۔(نعوذ باللہ اللہ بچائے دیو بندیوں کے اس عقیدے سے۔) 29 29