دیوبندی چالوں سے بچئے

by Other Authors

Page 28 of 62

دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 28

مبارک کی گنگوہ کے مقابلہ میں کچھ بھی حیثیت نہیں چنانچہ محمود حسن صاحب خلیفہ برحق مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کا وہ مرثیہ جو انہوں نے ” خاتم الاولیاء “مولوی رشید احمد گنگوہی کی وفات پر لکھا ہے اس میں صاف تحریر ہے کہ خود کعبہ شریف بھی گنگوہ کا راستہ پوچھنے کے لئے بے تاب ہے یہ دیو بندی جو خود کعبہ کی سخت توہین کرنے والے ہیں دوسروں کی نظروں سے اپنی کارستانیوں کو چھپانے کے لئے بلا وجہ معصوم لوگوں پر الزام وا تہام لگاتے ہیں۔—(2) مذکورہ کتاب میں ایک اعتراض یہ بھی کیا گیا ہے کہ گو یا حضرت مرزا صاحب نے یہ لکھا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کوکئی الہام سمجھ میں نہیں آئے آپ کی کتاب ازالہ اوہام کی طرف منسوب کر کے نہایت جھوٹا حوالہ درج کیا گیا ہے کہ۔و نبی سے کئی غلطیاں ہوئی کئی الہام سمجھ میں نہیں آئے۔“ (ازالہ اوہام صفحہ ۱۳۶۳) ہمارا دعویٰ ہے کہ ازالہ اوہام میں کہیں بھی یہ عبارت نظر نہیں آئے گی یہ دیو بندیوں کے جھوٹ سے پیار کرنے کا واضح ثبوت ہے۔ازالہ اوہام تو ۶۳ ۱۳ صفحے کی کتاب ہے ہی نہیں اس کتاب کے تو ۵۳۶ صفحے ہیں۔-(^)- اسی طرح مذکورہ کتابچہ میں لکھا ہے کہ حضرت مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ۔قرآن شریف میں گندی گالیاں لکھی ہیں اور قرآن عظیم سخت زبانی کے طریقے استعمال کر رہا ہے۔“ (ازالہ اوہام) 28 828