دیوبندی چالوں سے بچئے

by Other Authors

Page 30 of 62

دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 30

ایک شخص نے کہا کہ میں نے ایسا خواب دیکھا ہے کہ مجھے اندیشہ ہے کہ میرا ایمان نہ جاتا رہے۔حضرت نے فرمایا بیان تو کرو ان صاحب نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ قرآن مجید پر پیشاب کر رہا ہوں۔حضرت نے فرمایا یہ تو بہت اچھا خواب ہے۔“ افاضات یومیہ تھانوی صفحه ۱۳۳ فتاوی رشید یہ صفحہ ۱۰۹ ومزیدالمجید تھانوی صحفہ ۶۶ سطر ۲۳) پھر دیو بندی کہتے ہیں قرآن مجید کو پاؤں تلے رکھنا جائز ہے۔لکھا ہے کسی عذر سے قرآن مجید کو قارورات میں ڈال دینا کفر نہیں رخصت ہے اور کوئی اور چیز نہ ہو تو قرآن شریف کو پاؤں کے نیچے رکھ کر او پر مکان سے کھانا اُتار لینا درست ہے اور بوقت حاجت قرآن شریف کو کسی کے نیچے ڈال لینا روا ہے۔تحریف اوراق صفحه ۴ بحوالہ وہابی نامه صفحه ۳۵) قرآن مجید کی حد درجہ تو ہین کرنے والے یہ دیو بندی خدا جانے کس طرح معصوموں پر تو ہین قرآن کے الزام لگاتے ہیں۔اے دیو بند یو ! مذکورہ حوالوں کو بار بار پڑھو اور خشک دیو بندیت سے تو بہ کر کے بچے امام مہدی کو قبول کر لو تا کہ تمہیں قرآن مجید کا صحیح عرفان نصیب ہو۔(9)— مذکورہ کتابچہ میں یہ لکھا ہے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے صحابہ کی تو ہین کی حالانکہ یہ سراسر جھوٹ ہے صحابہ کی جو عزت و عظمت حضور علیہ السلام کے دل میں تھی ان دیو بندیوں کے دلوں میں اس کا ہزارواں حصہ بھی نہیں ہوگی۔سنئے ! صحابہ کی شان میں آپ کیا فرماتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت (صحابہ) نے اپنے رسول مقبول کی راہ میں ایسا اتحاد اور ایسی روحانی یگانگت پیدا کر لی تھی کہ اسلام اخوت کی زر سے بیچ بیچ عضو واحد کی طرح 30 50