دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 73 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 73

73 تخضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء مظہرایا گیا جس کے یہ معنی ہیں کہ آپ کے بعد براہِ راست فیوض نبوت منقطع ہو گئے اور اب کمال نبوت صرف اسی شخص کو ملے گا جو اپنے اعمال پر اتباع نبوی کی مہر رکھتا ہوگا۔اور اس طرح پر وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بیٹا اور آپ کا وارث ہوگا۔غرض اس آیت میں ایک طور سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے باپ ہونے کی نفی کی گئی اور دوسرے طور سے باپ ہونے کا اثبات بھی کیا گیا تا وہ اعتراض جس كا ذكر ان شانئكَ هُوَ الابتر میں ہے دُور کیا جائے۔ریویو مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی صفحه ۶۔۷) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے بزرگان نے خَاتَمَ النَّبِيِّين کے کیا معنی کئے ا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم اپنے چچا حضرت عباس کے بارے میں فرماتے ہیں:۔اِطْمَتَنَّ يَا عَمّ فَإِنَّكَ خَاتَمُ الْمُهَاجِرِينَ فِي الْهِجْرَةِ كَمَا أَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ فِي النُّبُوَّةِ - ( كنز العمال جلد ۲ صفحه ۱۷۸) اے چچا! آپ مطمئن رہنے کہ آپ اسی طرح خاتم المہاجرین ہیں جس