دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 100 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 100

100 شراب کی بوتلیں اور کنواری لڑکیوں کے عاشقانہ خطوط برآمد ہوئے۔غرض پیشگوئی کے مطابق وہ ذلت و رسوائی کے ساتھ اس جہان سے رخصت ہوا اور اس کی عبرتناک موت عیسائی دنیا کے لئے ایک حجت قرار پائی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح محمدی کی صداقت پر مہر تصدیق ثبت کر گئی جو رہتی دنیا تک ایک نشان رہے گا۔۵۔طاعون کی پیشگوئی ۲ فروری ۱۸۹۸ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کشف میں دیکھا:۔خدائے تعالیٰ کے ملائک پنجاب کے مختلف مقامات میں سیاہ رنگ کے پودے لگا رہے ہیں۔۔۔میں نے لگانے والوں سے پوچھا کہ یہ کیسے درخت ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ طاعون کے درخت ہیں جو عنقرب ملک میں پھیلنے والی ہے۔( تذکره صفحه ۳۱۹ طبع ثانی) اس پیشگوئی کے مدنظر آپ نے اشتہار کے ذریعہ لوگوں کو مشورہ دیا کہ کھلے مقامات پر رہائش اختیار کریں۔لوگوں نے اس کا بڑا مذاق اُڑایا کیونکہ ملک میں طاعون کا نشان تک نہ تھا۔پیسہ اخبار لا ہور نے لکھا۔مرزا اسی طرح لوگوں کو ڈرایا کرتا ہے۔دیکھ لینا خود اسی کو طاعون ہوگی۔لیکن پیشگوئی کے مطابق چند ماہ بعد طاعون نمودار ہوگئی مگر حملہ کمزور تھا اس