دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 291 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 291

291 کچی تعلیمات کی علمبردار ہے۔خلافت احمد یہ انشاء اللہ ہمیشہ دنیا میں امن و آشتی کی علمبر در رہے گی اور دنیا میں جہاں جہاں احمدی آباد ہیں۔وہ اپنے اپنے وطنوں کے وفا دار شہری رہیں گے۔حضور انور نے فرمایا کہ گزشتہ چند صدیوں میں جو جنگیں ہوئیں۔وہ در حقیقت مذہبی جنگیں نہیں تھیں۔ان کی بنیاد زیادہ تر جغرافیائی اور سیاسی مفادات تھے بلکہ آج کے زمانہ میں بھی جو جنگیں ہوئی ہیں ان کی وجوہات بھی سیاسی ، اقتصادی اور سرحدی مفادات ہیں۔یہ وہ عوامل ہیں۔اس لئے بڑی طاقتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کوششیں مجتمع کر کے انسانیت کو تباہی کے گڑھے میں گرنے سے بچاؤ کی تدابیر کریں۔حضور انور نے فرمایا۔اس وقت تمام دنیا میں بے چینی اور بے قراری پائی جاتی ہے۔جگہ جگہ چھوٹی جنگیں بھڑک اٹھتی ہیں۔بعض جگہوں پر بڑی طاقتیں یہ دعوی کر رہی ہیں کہ ان کی کارروائیاں قیام امن کے لئے ہیں۔حضور انور نے انتباہ فرمایا کہ اگر انصاف کے تقاضوں کو پورانہ کیا گیا تو اندیشہ ہے کہ ان چھوٹی جنگوں کے شعلے بھڑک کر ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں نہ لے لیں۔حضور انور نے فرمایا کہ آجکل ایک مسئلہ جس نے سر اٹھایا ہوا ہے۔وہ یہ ہے کہ مذہب کے نام پر بعض مسلمان گروہ خود کش بم کے ذریعہ غیر مسلم فوجیوں اور عوام کا قتل کرنا چاہتے ہیں اور نہایت ظالمانہ طریق پر وہ بے دریغ مسلمانوں ، غیر مسلموں ،