دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 290
290 سب سے پہلے محترمہ جشمین گرینگ ایم پی نے اپنی استقبالیہ تقریر میں حضور انور کو خوش آمدید کہنے کے بعد کہا کہ آج ہمارے لئے بہت اہم دن ہے۔جب His Holiness یہاں تشریف لائے ہیں۔یہ امر ہمارے لئے باعث عزت و افتخار ہے۔آپ نے جماعت احمدیہ کی انگلستان میں موجودگی کے بارہ میں کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ سب سے پہلی بیت جو لندن میں میں بنی بیت فضل ہے جو پٹی کے علاقہ میں واقع ہے۔جب سے یہ بیت بنی ہے یہاں جمع ہونے والوں نے اس علاقہ کی زندگی میں ایک نہایت نظم وضبط سے بھر پور مثبت اور مرکزی کردار ادا کیا ہے۔اس کے بعد انہوں نے وزارت خارجہ کی محترمہ Gillan Merron نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ آج مجھے حضورانور سے ملاقات اور خلافت جو بلی کی ایک تقریب میں شمولیت کا موقعہ ملا۔انہوں نے کہا کہ اپنی قابل قدر معاشرتی خدمات کی وجہ سے احمدی بہت سے حلقوں میں معروف ہیں اور میں جسٹین کے اس خیال کی تائید کرتی ہوں کہ اتنی بڑی تعداد میں پارلیمانی ممبران کی حاضری اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے دلوں میں افراد جماعت کی کتنی قدرومنزل ہے۔محترمہ Gillan Merron کی تقریر کے بعد حضور انور نے حاضرین سے خطاب فرمایا۔حضور انور نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ جماعت احمد یہ دین حق کی