دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 292 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 292

292 عورتوں اور بچوں سب کو ہلاک کر دیتے ہیں۔اس قسم کی ظالمانہ کارروائیوں کی دین حق قطعاً اجازت نہیں دیتا۔بلکہ ان ظالمانہ کارروائیوں کے باعث غیر مسلم ممالک میں مسلمانوں کے خلاف عدم اعتماد کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔حضور انور نے فرمایا آج کے زمانہ میں جب دنیا مختلف دھڑوں میں تقسیم ہوتی جارہی ہے۔انتہاء پسندی زور پکڑتی جارہی ہے۔معاشی اور اقتصادی حالات سے بگڑ رہے ہیں۔اس امر کی شدید ضرورت ہے کہ ہر قسم کی نفرتوں کے بھلا کو امن کی بنیادیں استوار کی جائیں۔اس کے لئے ضروری ہے کہ تمام لوگوں کے جذبات کا احترام کیا جائے ورنہ حالات بگڑ کر نا قابل اختیار حدود سے تجاوز کر جائیں گے۔حضور انور نے فرمایا کہ برطانوی قانون سازوں اور سیاستدانوں نے انصاف کو سر بلند کر رکھا ہے اور عوام کے مذہبی حقوق میں مداخلت نہیں کی۔در حقیقت یہی راہ ہے جس کی طرف دین حق ہماری رہنمائی فرمائی ہے کہ دین میں کوئی جبر نہیں۔دین حق کی تعلیم تو یہ ہے کہ کسی قوم کی دشمنی تمہیں ہرگز اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم انصاف نہ کرو۔انصاف کرو۔تقویٰ کے سب سے زیادہ قریب ہے۔اور اللہ سے ڈور۔یقیناً اللہ اس سے ہمیشہ باخبر ہے جو تم کرتے ہو۔حضور انور نے فرمایا کہ گذشتہ صدی میں وہ عظیم جنگیں لڑی گئیں۔ان کی جو بھی وجوہات بنیں لیکن اُن کو اگر گہری نظر سے دیکھا جائے تو یہی معلوم ہوگا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا۔دنیا میں بے چینی بڑھتی چلی جارہی