دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 285 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 285

285 نظام کی طرف سے جو فیصلہ ہو جائے اُسے اہمیت دیں اور فیصلہ کرنے والے کی نیت پر شبہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس سے پھر فتنہ پیدا ہوتا ہے۔۲۹۔نور فاؤنڈیشن کا قیام حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مارچ ۲۰۰۵ ء میں نور فاؤنڈیشن قائم فرمائی۔اس فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد کتب احادیث کے مختلف زبانوں اور بالخصوص اردو زبان میں تراجم کرنا ہے۔۳۰۔ایک خاص دعا کی تحریک حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۷ دسمبر ۱۹۰۲ء کو نماز ظہر کے وقت ( بیت) میں اپنی رؤیا کا ذکر فرمایا جس میں درج ذیل دُعا القاء ہوئی اور نماز مغرب کے بعد نماز میں دُعا کے طور پر پڑھنے کی خصوصی تحریک فرمائی۔، كُلّ شَيْء خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِي وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِي ۱۰ دسمبر کو مغرب وعشاء کے درمیان حضرت صاحب نے حضرت میر ناصر نواب صاحب کے پوچھنے پر فرمایا کہ جمع متکلم کے صیغہ سے پڑھنے میں بھی حرج نہیں۔(ماخوذ از ملفوظات جلد چہارم صفحه ۲۶۹،۲۶۴) حضرت خلیفہ اصیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بھی ایک حالیہ رویا کے نتیجہ میں اپنے ۳ را کتوبر ۲۰۰۸ء کے خطبہ میں یہ دعا پڑھنے کی تاکید و تحریک فرمائی۔