دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 284
284 رکھیں۔۔۔ہرعلم عقل اور طبقے کے آدمی کے لئے اس کے مطابق بات کریں۔۲۵۔کتب حضرت مسیح موعود کا مطالعہ حضرت اقدس مسیح موعود کی کتب کو بھی پڑھنے کی طرف توجہ دینی چاہئے اور ان سے بھی فائدہ اٹھانا چاہئے۔۲۶۔سلام کا رواج جہاں احمدی اکٹھے ہوں وہاں تو سلام کو رواج دیں۔خاص طور پر ربوہ ، قادیان میں اور بعض اور شہروں میں بھی اکٹھی احمدی آبادیاں ہیں وہاں ایک دوسرے کو سلام کرنے کو رواج دینا چاہئے۔۲۷۔عزیزوں کے حقوق اپنے عزیزوں کے حقوق کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ دیں۔مسکینوں کے حقوق کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ کریں۔ایسے خاندان جو اپنی بہتر تعلیم کی وجہ سے یا بہتر کاروبار کی وجہ سے آسودہ حال ہیں ان کو بھی اپنے اپنے ملکوں میں اپنے ضرورت مند بھائیوں کا خیال رکھنا چاہئے۔۲۸۔اطاعت نظام جماعت ہر احمدی کو یا درکھنا چاہئے کہ جھگڑوں کی صورت میں ( جو ذاتی جھگڑے ہوتے ہیں ) اپنے دماغ میں سوچتے ہوئے فیصلوں کو اہمیت نہ دیا کریں بلکہ