دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 286 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 286

286 خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی کے موقع پر تاریخی جلسہ میں حضور انور کا ولولہ انگیز خطاب ۲۷ مئی ۲۰۰۸ء کو Excel سینٹرلندن میں منعقد ہونے والے تاریخی جلسہ میں حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا ولولہ انگیز اور تاریخی خطاب۔حضور انور نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ یہ دن جو آج ہم خلافت احمدیہ کے سو سال پورے ہونے پر خاص اہتمام سے منا رہے ہیں یا ہر سال عمومی طور پر مناتے ہیں یہ ہمیں اس بات کی یاد دلانے والا ہونا چاہئے کہ تقویٰ پر چلتے ہوئے عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے اللہ تعلائی کے احکامات اور تمام اوامر و نواہی پر پوری طرح کار بند رہنے کی کوشش کریں گے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے جس انعام سے ہمیں بہرہ ور فرمایا ہے اور بغیر روک کے اسے جاری رکھا ہوا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھنے کا وعدہ ہے اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے بنتے ہوئے اس نعمت کا اظہار کریں تا کہ اس نعمت کی برکات میں کبھی کمی نہ آئے بلکہ ہر نیا دن ایک نئی شان دکھانے والا ہو۔آج کا دن ایک نہا عہد باندھنے کا دن ہے۔اللہ تعالیٰ اس نظام کے تحت جہاں مومنوں کے خوف کی حالت کو امن میں بدلتا ہے وہاں اپنے مقرر کردہ خلیفہ کے دل سے ہر قسم کے دنیاوی خوف نکال کر خوف کی حالتوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت عطا فرماتا ہے۔صد سالہ خلافت