دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 32 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 32

32 کے ساتھ برابر کی سطح میں موجود ہوں۔۲۹۔مرد عورتوں کا امام ہو سکتا ہے خواہ مقتدی صرف عورتیں ہوں یا مرد اور عورتیں ملے جلے۔عورت مردوں کی امام نہیں ہوسکتی البتہ عورتوں کی امام ہوسکتی ہے جب مر دامام ہو اور مقتدی صرف ایک عورت ہو تو وہ اکیلی پیچھے کھڑی ہوگی۔اگر مقتدی امام کی بیوی یا محرم ہو یعنی بہن، بیٹی وغیرہ تو و مرد کے ساتھ کھڑی ہو سکتی ہے۔وہ ۳۰۔اگر امام مسافر ہوتو وہ دورکعت پڑھے گا اور جو مقتدی مقیم ہیں وہ امام کے سلام پھیر نے کے بعد اپنی نماز مکمل کریں گے۔۳۱۔اگر امام کھڑے ہونے سے معذور ہو تو وہ بیٹھ کر بھی نماز پڑھا سکتا ہے لیکن مقتدی اس کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھیں گے۔۳۲۔اگر امام کا نماز پڑھاتے وقت وضو ٹوٹ جائے تو وہ مقتدیوں میں سے کسی کو امام بنائے اور آپ الگ ہو جائے۔۳۳۔کوئی مقتدی امام سے آگے ہو کر نماز نہیں پڑھ سکتا۔۳۴۔نماز میں مسنون دعاؤں کے علاوہ اپنی زبان میں بھی دعائیں کرنی چاہئیں اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔نماز کے اندر اپنی زبان میں دعا مانگنی چاہئے کیونکہ اپنی زبان میں دعا مانگنے سے پورا جوش پیدا ہوتا ہے۔نماز کے اندر ہر موقع پر دعا کی جاسکتی ہے۔رکوع میں، بعد تسی سجدہ میں بعد تسبیح، التحیات