دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 33 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 33

33 کے بعد، کھڑے ہوکر ، رکوع کے بعد بہت دعائیں کرو تا کہ مالا مال ہو جاؤ“۔(ملفوظات جلد نہم صفحہ ۵۵) ۳۵۔ایک وقت کی نماز بھی اگر جان بوجھ کر ترک کی جائے تو یہ کفر کی حالت کو پہنچا دیتی ہے۔اس کے لئے بہت تو بہ اور استغفار کرنی چاہئے۔اگر کسی بھول کی وجہ سے کوئی نماز رہ جائے تو قضا ادا کرے اور استغفار و توبہ لازم ہے۔نماز جمعہ ا۔نماز جمعہ کا وقت وہی ہے جو ظہر کی نماز کا ہے لیکن کسی ضرورت کی وجہ سے امام وقت کی اجازت سے سورج ڈھلنے سے پہلے بھی جمعہ پڑھا جا سکتا ہے۔- جمعہ کی نماز سب مسلمان مردوں پر جو مقیم ہوں فرض ہے۔جمعہ عورتوں پر واجب نہیں البتہ اگر فتنہ کا ڈر نہ ہو اور پردہ کا انتظام ہو تو عورتوں کو بھی جمعہ پڑھنا چاہئیے۔( ملفوظات جلد ششم صفحه ۱۳۹) مسافر پر جمعہ واجب نہیں۔سفر میں ہوں تو خواہ جمعہ پڑھیں خواہ ظہر پڑھیں۔اگر کسی جگہ تین مرد ہوں تو ضرور جمعہ پڑھیں۔اگر تین کی تعداد پوری نہ ہو تو عورتوں کو شامل کر لیا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے یہ مسئلہ پیش ہوا کہ دو احمدی کسی گاؤں میں ہوں تو وہ بھی جمعہ پڑھ لیا کریں یا نہ حضور نے فرمایا: ہاں پڑھ لیا کریں۔فقہاء نے تین آدمی لکھے ہیں۔اگر کوئی